سرینگر(ڈیلی اردو) بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع جموں میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔
میڈیا کےمطابق مطابق فوجی اہلکارجموں میں سنجوان فوجی اڈے کے قریب ایک حملے میں شدیدزخمی ہوا۔ اسے فوری طورپر قریبی ہسپتال لے جایاگیا جہاں اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑدیا۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے اور اس دوران ڈرونز کا استعمال کیاجارہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آور کی تعداد ایک سے زائد تھی جو کارروائی کے بعد بآسانی فرار ہوگئے۔ جس کے بعد بھارتی فوج کے افسران جائے وقوعہ پر پہنچے تو ایک اہلکار کو شدید زخمی حالت میں پایا۔زخمی اہلکار کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے خون زیادہ بہہ جانے کے باعث دوران علاج دم توڑ دیا۔
ہلاک ہونے والے بھارتی فوجی شناخت ظاہر نہیں کی گئی جب کہ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔بھارتی فوجی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد آبائی گاؤں روانہ کردی گئی۔