برن(ڈیلی اردو)سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے حماس پر پابندی کے مسودہ قانون کی منظوری دے دی، پابندی قانون کے مسودے میں حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے قانونی مسودے میں پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے قید یا جرمانے کی سزا بھی مقرر کی گئی ہے۔ تاہم، حماس پر پابندی کے قانونی مسودے کو منظوری کے لیے پارلیمنٹ بھیجا جائے گا۔
سوئس فیڈریشن آف جیوش کمیونٹیز (ایس آئی جی) اور پلیٹ فارم آف لبرل جیوز ان سوئٹزرلینڈ (پی ایل جے ایس) طویل عرصے سے حماس کو سوئٹزرلینڈ میں ایک دہشتگرد گروپ قرار دینے کی کوشش کر رہے تھے۔