شمالی عراق میں ترک فوج کا آپریشن 5 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا د عویٰ

بغداد (ڈیلی اردو)‌ ترک میڈیا ٹی آر ٹی اردو نے خبر دی ہے جس دعویٰ کیا ہے کہ امور دفاع کے مطابق، ترک فوج نے شمالی عراق کے علاقوں متینہ اور قندیل میں ایک آپریشن کیا جس کے دوران دوران پی کےکے کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے

تاہم عرب میڈیا العربیہ نے بتایا کہ بدھ کے روز شمالی عراق میں ایک ترک ڈرون حملے میں تین افراد ہلاک ہوگئے، عراقی کرد سیکیورٹی ذرائع اور ایک مقامی اہلکار نے تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق، حملے کے بعد ایک گاڑی کو آگ لگا دی گئی، اور شمالی عراق کے صوبہ سلیمانیہ کے قریب اس میں سوار تین افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی۔

ترکی باقاعدگی سے شمالی عراق میں PKK (کردستان ورکرز پارٹی) کے جنگجوؤں پر فضائی حملے کرتا رہتا ہے اور عراقی علاقے میں اس کے درجنوں فوجی اڈے موجود ہیں۔ PKK نے 1984 میں ترکی کے خلاف بغاوت شروع کی تھی، جس کا ابتدائی مقصد ایک آزاد کرد ریاست کا قیام تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں