راولپنڈی (ڈیلی اردو)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےکہا ہے کہ پاک فوج پاکستان کیخلاف کسی بھی جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کیلئے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھے گی،
وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی وار گیم کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر ملکی دفاع کے لئے افواج پاکستان کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا .
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی وار گیم کے اختتامی اجلاس میں شرکت کی اس موقع پر وزیراعظم کو وار گیم اور خطرے کے میدان میں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر جامع بریفنگ دی گئی، اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر خزانہ، وزیر اطلاعات، آرمی چیف اور اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی، وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور خطے میں اسٹریٹیجک استحکام برقرار رکھنے میں مسلح افواج کے اہم کردار کو تسلیم کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی ایشیا میں امن کیلئے ضروری طاقت کا نازک توازن برقرار رکھنے میں مسلح افواج کے کردار کو تسلیم کیا اور روزگار کے جدید تصورات اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی تعریف کی،اس موقع پر عسکری قیادت نے قومی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے ہر قیمت پر تحفظ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا،عسکری قیادت نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاک فوج موجودہ سیکیورٹی چیلنجز سے پوری طرح باخبر ہے، پاکستان کیخلاف جارحانہ عزائم ناکام بنانے کیلئے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھیں گے۔