پاراچنار سے اسلام آباد جانےوالے مسافر پر قاتلانہ حملہ

پاراچنار(ڈیلی اردو) پاراچنار سے اسلام آباد جانےوالے مسافر پر راستے میں نامعلوم مسلح ملزمان نے قاتلانہ حملہ کردیا، تاہم وہ معزانہ طور پر بچ گئے، پارا چنار سے تعلق رکھنے والے یاسر عباس ولد ظہور حسین پارا چنار سے اسلام آباد جا رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم مسلح شخص نے ان پر حملہ کیا، تاہم یاسر عباس اس حملے میں محفوظ رہے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسر عباس نے بتایا کہ ضلع کرم میں ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے لہٰذا حکومت ان کو تحفظ فراہم کرے ، واضح رہے کہ علاقے میں قتل ، اغواء کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ،جس کی وجہ سے عام شہریوں کی جانوں کو ہر وقت خطرات لاحق رہتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں