ایبٹ آباد(ڈیلی اردو)خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں پولیس رائیڈر پر فائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا جبکہ نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے جبکہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار شاہ زیب کی نماز جنازہ ادا کردی گی دوسری طرف پولیس اہلکاروں پر حملے کا ملزم پولیس کی جوابی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
ایبٹ آباد میں سیٹھی مسجد کے قریب پولیس رائیڈر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ سکندر آباد کے اہلکار گشت پر تھے کہ ایک شخص کو روکا اس نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ سے 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جبکہ دوران علاج شاہ زیب جان کی بازی ہار گیا۔