لکی مروت (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت پولیس کی کاروائی میں دہشتگرد ہلاک،
ضلع لکی مروت میں پولیس آپریشن کے دوران متعدد مقدمات میں مطلوب دہشتگرد ہلاک کر دیا گیا۔
سرائے نورنگ پولیس نے عالمی کلہ میں مسلح افراد کی موجودگی پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران متعدد مقدمات میں مطلوب دہشتگرد ملا محمد غلام مارا گیا۔
یاد رہے کہ پولیس کی جانب سے آپریشن علاقہ عالمی کلہ میں دہشتگردوں کی ٹھکانے پر موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
اپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو کافی ٹائم تک جاری رہا ، پولیس پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔
پولیس کی فائرنگ کی زد میں آ کر متعدد مقدمات میں مطلوب دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔
Load/Hide Comments