لکی مروت(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک کر دیا گیا۔
یہ واقعہ لکی مروت کے علاقہ مستی خیل میں پیش آیا۔
عشاء کی نماز کے بعد گھر جانے والے عبدالرحمان عیسک خیل نامی پولیس اہلکار پر فائرنگ کی گئی، جس سے وہ جان کی بازی ہار گئے۔
ہلاک پولیس اہلکار بنوں صدر تھانہ بنوں میں تعینات تھے اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا، اس دوران انہیں نشانہ بنایا گیا۔
Load/Hide Comments