پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، موٹرسائیکل سوار خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ،پولیس کا دعویٰ

پشاور(دیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، اس دوران خودکش جیکٹ برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے تھانہ پھندو کے حدود جمیل چوک کے قریب 5 سے 6 کلو برودی مواد کی خودکش جیکٹ برآمد کر لی گئی۔
پولیس ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ ‏نامعلوم موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا تو خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہو گیا، بعد میں بی ڈی یو نے جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا۔
خود کش جیکٹ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ پھندو کاشف حیات بمعہ دیگر پولیس نفری اور بی ڈی یو کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے ۔
پولیس اور بی ڈی یو نے تحریب کاروں کو اپنے مذموم مقاصد میں ناکام بنا کر خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنا دی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق جیکٹ میں 6 سے 7 کلو بارودی مواد تھا۔
یاد رہے کہ پشاور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، اس دوران خودکش جیکٹ برآمد کر لی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں