سوات: بنڑ پولیس چوکی پر حملے میں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشت گرد گرفتار

سوات (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختو خوا کے ضلع سوات میں بنڑ پولیس چوکی پر حملہ کرنے والے تین دہشت گردوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی پی او سوات کے مطابق، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حملہ آوروں کا سراغ لگایا گیا اور گرفتاری کے بعد ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا، جن میں محمد حارث بھی شامل ہیں، جو کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔

ڈی پی او نے بتایا کہ محمد حارث کے والد دہشت گردی کے دوران ہلاک ہوئے تھے، اور گینگ کے تمام ممبرز آپس میں رشتہ دار ہیں۔ ان کے زیادہ تر افراد دہشت گردی کے واقعات میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ گینگ کے پانچ اراکین کی شناخت کی جا چکی ہے، اور پولیس ان کی گرفتاری کے لیے سرگرم عمل ہے۔

یاد رہے کہ بنڑ پولیس چوکی پر حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں