پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد گرفتار

لاہور (نمائندہ ڈیلی اردو) ‏کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد گرفتار کیے گئے جس میں داعش کا ایک خطرناک دہشت گرد بھی شامل ہے۔

ترجمان سی ٹی کے مطابق پنجاب کے مخلتف شہروں لاہور، میانوالی، بہاولپور، رحیم یار خان، ساہیوال، راولپنڈی اور فیصل آباد میں کارروائیاں کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے میانوالی سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان، ساہیوال سے کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ کا کمانڈر اور فیصل اباد سے داعش کا ایک خطرناک دہشت گرد گرفتار کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، 2 ہینڈ گرنیڈ، 26 ڈیٹونیٹرز، بھاری مقدار میں گولیاں، اسلحہ، موبائل فون اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں عبدالکریم، عثمان، عمران صدیقی، شانی، شوکت، احمد خان، شیراز محمود، سعید اور سید مستجاب علی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں