ننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 فرار

لاہور (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب کے نزدیک کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران تین مبینہ شدت پسندوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مبینہ شدت پسندوں کی گرفتاری کے لیے ایم-3 موٹر وے ننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب کارروائی کی تھی۔

سی ٹی ڈی کا دعویٰ ہے کہ شدت پسندوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی۔ ’فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے، جبکہ دو فرار ہو گئے۔‘

* خالد شیخ محمد: 9/11 کے منصوبہ ساز جنھوں نے ’ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے طیارے ٹکرانے کا منظر کراچی کے ایک انٹرنیٹ کیفے میں دیکھا‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ شدت پسندوں سے تین دستی بم، تین ڈیٹونیٹر، سیفٹی فیوز وائر، دو رائفلیں، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے شدت پسندوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گرد لاہور پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں