شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں کے دوران 6 فوجی اور 12 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد (ڈیلی اردو)صوبہ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندی کے خلاف دو علیحدہ علیحدہ آپریشنز میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 فوجی اہلکار اور 12 شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شدت پسندوں کے خلاف یہ آپریشنز خیبرپحتونخواہ کے اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 19 ستمبر کو سات شدت پسندوں کے ایک گروہ نے سرحد پر دراندازی کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شمالی وزیرستان کے ضلع سپن وام میں دراندازوں کو گھیر لیا۔

آئی ایس پی آر نے بیان میں بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ساتوں شدت پسند ہلاک کردیے گئے۔

بیان کے مطابق ان شدت پسندوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ جنوبی وزیرستان کے ضلع لدھا میں شدر پسندوں کے ایک گروپ نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج کے جوانوں نے مقابلہ کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور اس دوران پانچ شدت پسند ہلاک کر دیے۔

بیان میں کہا گیا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 فوجی بھی مارے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں