لاہور (ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے نیب کو پولیس کی مددسےگھرمیں داخل ہو کر حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کاحکم دے دیا اور کہا غیرضروری طاقت کے استعمال سے اجتناب کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ شہبازکی گرفتاری کیلئے نیب نے احتساب عدالت سے رجوع کیا ، جس پر احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے وارنٹ پرمن وعن عمل کاحکم دیتے ہوئے کہا ملزم کی گرفتاری پولیس کی مددسےگھرمیں داخل ہوکرکی جائے اور غیرضروری طاقت کے استعمال سے اجتناب کیاجائے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی عدم گرفتاری سے متعلق کوئی حکم موجود نہیں۔
خیال رہے حمزہ شہباز کی گرفتاری کے وارنٹ چیئرمین نیب نے جاری کیے ہیں، نیب حکام نے احتساب عدالت سے گھر داخل ہونے کی اجازت مانگی تھی۔
یاد رہے حمزہ شہبازکی گرفتاری کیلئے نیب تین گھنٹے سے ان کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہے اور انھیں گھرمیں داخل نہیں ہونےدیاجارہا، پولیس نےگھرکا محاصرہ کرلیا، رینجرز بھی ماڈل ٹاؤن پہنچ گئی۔
پولیس کی مزید نفری،فائر بریگیڈ اور ایمبولینس بھی طلب کرلی گئی ہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کا کہنا ہے کہ وارنٹ موجود ہیں آج گرفتاری کے بغیر نہیں جائیں گے۔
کارکنان کی جانب سے رہائش گاہ کے سامنے احتجاج جاری ہے اور دھرنا دے دیا ہے، کارکنان نے پولیس اہلکاروں کو دھکے دیئے اور دھمکیاں دیں، کارکنان کا کہنا ہے کسی صورت نیب کو حمزہ شہباز کو گرفتار نہیں کرنےدیں گے۔