خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے 3 واقعات میں ایک اہلکار ہلاک، 7 زخمی

پشاور (نمائندگان ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان، کرم اور ہنگو میں دہشت گردوں کے حملوں میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈیلی اردو کے مطابق قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں اہلکار سعید خان جدون ہلاک ہوگیا ہے۔

ادھر صوبہ خیبر پختونخوا کے ہی ضلع ہنگو کے علاقے ٹل کنڈلی پوسٹ چیک پر دہشت گردوں کے حملے میں سیکورٹی فورسز کے 7 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دریں اثناء قبائلی ضلع کرم کی تحصیل سینٹرل کرم میں تھانہ چنارک کے ایس ایچ او محمدی جان کی گاڑی پر دھماکہ ہوا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔

ان حملوں کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر قبول کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں