لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پیر تک مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حمزہ شہبازکی گرفتاری روک دی، انھیں 8 اپریل تک گرفتار نہیں کیا جائے گا.
تفصیلات کے لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق حمزہ شہبازکی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر پیرکو سماعت ہوگی۔
اپوزیشن لیڈر، پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے عبور ضمانت کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس لاہور کی سربراہی میں ہوئی، جس میں حمزہ شہباز کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل نیب سے مکمل تعاون کر رہے ہیں، اس کے باوجود ان کے گھر پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے نیب ٹیم اور رینجرز کی نفری شہباز شریف کے گھر کے باہر موجود تھی، نیب نے واضح کیا تھا کہ حمزہ شہباز کو ہر صورت گرفتار کریں گے، دوسری جانب ن لیگ نے کہا تھا کہ ہائی کورٹ کے آرڈر موجودہیں حمزہ شہباز گرفتاری نہیں دیں گے۔
اب اس ضمن میں ہائی کورٹ کا احکامات کے بعد پیر تک حمزہ شہباز کی گرفتاری روک دی گئی ہے۔