کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب بم حملے کے نتیجے میں اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
مشرقی باٸی پاس بارکزٸی ٹاؤن میں بدھ کی صبح دھماکے میں پولیس موبائل کو دورانِ گشت نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے بعد افراتفری مچ گئی ہے اور کچھ دیر بعد بم ڈسپوزل ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں۔
صوبائی محکمۂ صحت کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں سول اسپتال کے شعبۂ حادثات میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹراما سینٹر منتقل کر دیا ہے۔