اسرائیل کا لبنان-شام کی سرحد پر حملہ

یروشلم (ڈیلی اردو/رائٹرز/بی بی سی) اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے جنگی جہازوں نے شام اور لبنان کی سرحد کے کئی مقامات کو نشانہ بنایا ہے جن کے باے میں اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ حزب اللہ انھیں ’ہتھیاروں کی منتقلی‘ کے لیے استعمال کرتی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا کہ اس حملے کا مقصد ’لبنان میں ہتھیاروں کے داخلے اور حزب اللہ کو مسلح ہونے سے روکنا ہے۔

لبنان کے وزیر ٹرانسپورٹ علی حمیح کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملہ شام اور لبنان کو جوڑنے والے ایک چھوٹے پل کے شام کی طرف والے سرے پر ہوا ہے۔

حمیح نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ انھیں فی الحال معلوم نہیں کہ آیا پل اب بھی قابل استعمال ہے یا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں