واشنگٹن (ڈیلی اردو/بی بی سی) امریکی صدر جو بائیڈن نے حسن نصراللہ کی ہلاکت کو بہت سے متاثرین کے لیے ’انصاف پر مبنی اقدام‘ قرار دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ان متاثرین میں ’ہزاروں امریکی، اسرائیلی اور لبنان کے شہری شامل ہیں۔‘
بائیڈن نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ ’حزب اللہ، حماس، حوثیوں اور کسی بھی ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد گروپ‘ کے خلاف اپنے دفاع کے لیے اسرائیل کے حق کی ’مکمل حمایت‘ کرتا ہے۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ انھوں نے پینٹاگون کو ہدایت کی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی دستوں کی دفاعی پوزیشن کو بڑھایا جائے تاکہ ’جارحیت کو روکا جا سکے۔‘