عباس نیلفروشن: لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں پاسدران انقلاب ایران کے سینیئر کمانڈر ہلاک

تہران (ڈیلی اردو) ایرانی حکام کے مطابق پاسدران انقلاب کی قدس فورس کے سینیئر کمانڈر عباس نیلفروشن گذشتہ روز بیروت میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے ہفتے کو ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ روز کیے گئے حملوں میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ سمیت لبنانی تنظیم کے متعدد کمانڈر بیروت حملے میں مارے گئے ہیں۔

ٹیلی گرام پر حزب اللہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ مختصر بیان میں کہا گیا ہے، ”حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں اپنے ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاسداران انقلاب اسلامی کا قیام 1979 میں ایرانی انقلاب کے بعد نئے اسلامی نظام کے دفاع کے لیے عمل میں آیا تھا۔

پاسداران انقلاب ایک ریاستی فوجی، سیاسی اور اقتصادی قوت ہے جو ایران میں وہاں کی اسلامی حکومت کو درپیش خطرات کا مقابلہ اور بیرون ملک اس کی طاقت کا مظاہرہ کرتی ہے۔

پاسداران انقلاب کی سب سے مشہور غیر ملکی شاخ قدس فورس ہے۔ یہ ادارہ مشرق وسطیٰ میں مسلح گروہوں بشمول لبنان میں قائم حزب اللہ، عراق میں شیعہ ملیشیا اور شامی حکومت کی وفادار فورسز کو ہتھیار، رقم اور تربیت فراہم کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں