‏پاکستانی نوجوان بہادر اور پرعزم ہیں: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان مستقبل کی قیادت ہیں.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے امریکی کارنل یونیورسٹی کے طلبہ کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا.

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ہر شعبے میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے، پاکستان کے نوجوان باصلاحیت اور پرعزم ہیں.

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نوجوانوں کی بہادری سے کامیابیاں ملیں، نوجوان ترقی میں بھرپورکردار ادا کر رہے ہیں.

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں