کراچی (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل بلین مارکیٹ میں رواں ہفتے کے اختتام تک سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں بھاؤ اوپر کی طرف گئے اور پاکستانی تاریخ میں قیمت بلند ترین سطح تک پہنچی۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق عالمی بازار میں کاروباری ہفتے کے پانچ روز میں سونے کی قیمت میں 4 ڈالرز کی قیمت ہوئی جس کے بعد ریٹ 1288 ڈالر فی اونس تک پہنچا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں گرنے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں منفی اثرات نظر آئے اور رواں ہفتے کے دوران سونا مجموعی طور پر فی تولہ 1050 روپے مہنگا ہوا۔
ایک ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت بلند ترین سطح 72 ہزار 200 روپے تک پہنچی جبکہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر قیمت 71 ہزار 600 روپے پر بند ہوئی۔
سونے کی قیمت تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ 70700 روپے کا ہو گیامزید پڑھیں: سونے کی قیمت تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ 70700 روپے کا ہو گیا
ایک ہفتے کے دوران 10 گرام سونے کی قیمت 900 روپے زیادہ ہوئی جس کے بعد بھاؤ 60 ہزار 485 روپے سے بڑھ کر 61 ہزار 385 پر بند ہوئے۔ ہفتہ وار مارکیٹ بند ہونے تک فی تولہ سونے کی قیمت 71 ہزار 600 اور 10 گرام 61 ہزار 385 تک پہنچی۔
کاروباری ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 41 پیسے مہنگا ہوکر 141 روپے 30 پیسے تک پہنچا، اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 143 روپے تک پہنچی۔