حیدر آباد (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع حیدر آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر عمر فاروق کو 14 سال قید کی سزا سنادی، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت ون نے جرم ثابت ہونے پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر عمر فاروق کو 14 سال قید کی سزا سنا دی، ملزم رواں سال سی ٹی ڈی نے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا تھا۔
ترجمان کے مطابق سزا پانے والا ملزم افغانستان سے تربیت یافتہ ہے اور اس کے خلاف اے ٹی اے ایکٹ اور ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا۔