بحیرہ احمر میں دو مال بردار بحری جہازوں پر حوثیوں کا حملہ

عدن (ڈیلی اردو/بی بی سی) یمن کے حوثی جنگجوؤں نے منگل کے روز بحیرہ احمر میں دو بحری جہازوں پر حملے کیے ہیں۔

پاناما اور لائبیریا کے دو بحری جہازوں کو حوثیوں کی جانب سے میزائلوں کی مدد سے نشانہ بنایا گیا۔ تاہم اس حملے میں دونوں جہازوں کا عملہ محفوظ رہا ہے۔

حوثی جنگجو فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نومبر سے یمن کے قریب بحری جہازوں پر حملے کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے اسرائیل پر بھی حملے کیے ہیں۔

منگل کے روز بھی اسرائیلی دفاعی افراج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا تھا کہ اس نے بحیرہ روم کے اوپر پرواز کرنے والے ایک ڈرون کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ حوثیوں نے اعلان کیا تھا کہ انھوں نے اسرائیل کے شہروں ایلات اور تل ابیب پر ڈرون حملے کیے ہیں۔

اتوار کے روز اسرائیل کی جانب سے یمن کے ساحلی علاقوں میں حوثیوں کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں