یروشلم (ڈیلی اردو/بی بی سی) اس وقت لبنان، اسرائیل اور غزہ میں صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور ہر پل خطے سے ایک نئی اطلاع سامنے آ رہی ہے۔
اسی ضمن میں اسرائیلی فوج نے ابھی اپنے تازہ جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تین ماہ قبل غزہ میں حماس کے تین اعلیٰ رہنماؤں کو ہلاک کیا تھا۔
اسرائیل کا کہنا ہے ان میں حماس حکومت کے سربراہ راوی مشتشھا، اور حماس کی سیکورٹی کی ذمہ دار اہم ارکان سمیع السراج اور سمیع اودھ شامل ہیں۔
دریائے نیل سے نہرِ فرات تک پھیلے ’گریٹر اسرائیل‘ کا تصور صرف ’شدت پسندوں کا خواب‘ ہے یا کوئی ٹھوس منصوبہ
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ شمالی غزہ میں ایک زیر زمین کمپاؤنڈ میں چھپے ہوئے تھے اور انھیں فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ ’حماس نے ان افراد کی ہلاکت کا اعلان اس لیے نہیں کیا تھا تاکہ ان کے جنگجوؤں کا جذبہ کہیں کم نہ پڑ جائے۔‘