بیروت (ڈیلی اردو)لبنان کے وزیرِصحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس 8 اکتوبر سے لے کر اب تک اسرائیلی حملوں میں 127 بچوں سمیت 1974 لبنانی شہری ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 9384 ہے۔
اس سے قبل لبنانی حکام نے 1873 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی تھی۔
لبنان کی وزارت صحت نے گذشتہ شب اسرائیل کی جانب سے وسطی بیروت پر کیے جانے والے حملے میں ہلاکتوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک نو افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوئے ہیں۔
بیروت کے محمکہ سول ڈیفنس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ریسکیو افسران اور طبی عملے کے ارکان شامل ہیں۔
بیروت میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق گذشتہ شب اسرائیل نے ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا تھا جس میں ایک میڈیکل سینٹر قائم تھا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ حزب اللہ کا تھا۔