اسرائیل میں 4 مقامات پر چاقو حملہ، 6 افراد زخمی، ایک حملہ آور ہلاک

یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ حدیرہ شہر میں کیے گئے چاقو کے ’دہشت گردانہ‘ حملوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے اور پولیس نے حملہ آور کو ہلاک کردیا ہے۔

پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چاقو سے حملے چار مختلف مقامات پر کیے گئے جن میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔ جب کہ پولیس نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں