یمن حوثیوں کے دو بحری جہازوں پر میزائلوں سے حملے

عدن (ڈیلی اردو) بیروت سے دور یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی جنگوؤں کا کہنا ہے کہ انھوں نے دو بحری جہازوں کو میزائلوں اور راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔

حوثیوں کی جانب سے جن دو بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اُن میں سے ایک کی شناخت امریکی آئل ٹینکر اولمپک سپرٹ کے طور پر کی گئی ہے جو بحیرہ احمر میں تھا۔

تاہم دوسرا بحری جہاز سینٹ جان تھا جسی حوثیوں کی جانب سے بحر ہند میں نشانہ بنایا گیا۔

نومبر سے اب تک حوثیوں نے بحیرہ احمر میں تقریبا 100 بحری جہازوں پر حملے کیے ہیں جن میں سے دو بحری جہاز ڈوب گئے تھے۔ حوثی جنگجوؤں کا کہنا ہے کہ بحری جہازوں پر اُن کے یہ حملے غزہ میں اسرائیل کی فوجی مہم کا بدلہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں