اسرائیل کے غزہ اور لبنان پر فضائی حملے، 44 افراد ہلاک

غزہ + بیروت (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب وسطی اور شمالی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 29 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی دفاعی افواج نے ایک ہفتہ قبل جبالیہ میں ایک اور کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ حماس کی جانب سے اس علاقے میں دوبارہ اپنے ٹھکانوں کے قیام کی کوشش کی جا رہی ہے۔

غزہ میں محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک اندازے کے مطابق 150 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔

جبالیہ کے رہائیشیوں کی جانب سے اس بات پر غم اور غصے کا اظہار کیا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے اُن کے علاقے کا محاصرہ کرنے کے بعد اُنھیں وہاں سے نکل جانے کا کہنا جا رہا ہے۔

دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اتوار کی علی الصبح رمیہ گاؤں میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ اُن کی شدید جھڑپ ہوئی ہے۔

اسرائیلی افواج کا کہنا ہے کہ انھوں نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے درجنوں ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا ہے۔

لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ دس گھنٹوں کے دوران دیر بیلا، المائسرا اور برجا پر اسرائیل کے تین حملوں میں 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اسرائیلی دفاعی افواج کی جانب سے سامنے آنے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’حزب اللہ نے سنیچر کے روز لبنان سے اسرائیل پر تقریباً 320 میزائل داغے گئے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں