یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی افواج نے اپنے بیان میں لبنان میں حزب اللہ کے 200 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
آئی ڈی ایف کے بیان کے مطابق جنوبی لبنان اور غزہ دونوں میں ’شدت پسندوں کے بنیادی ڈھانچے اور ان کے کارکنوں کے خلاف آپریشنل سرگرمیاں‘ کی جا رہی ہیں
آئی ڈی ایف کے مطابق اس نے لبنان میں موجود حب اللہ کے 200 اہداف کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا جبکہ زمینی افواج نے قریب سے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔
آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ غزہ میں اس کے دستے حماس کے ہتھیاروں اور سرنگوں کا پتہ لگا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ لبنان میں حکام کے مطابق اتوار کے روز اسرائیلی حملوں میں 51 افراد ہلاک ہوئے جب کہ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 62 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔