تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیلی پولیس نے تل ابیب کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت اور چار افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
اسرائیلی پولیس کے ترجمان میرٹ بین مائیر نے کہا ہے کہ ’کچھ دیر پہلے ایک شدت پسند تل ابیب اور یبنہ کے درمیان سڑک پر آیا اور پولیس کی گاڑی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پھر اس نے کاروں پر فائرنگ کی اور کچھ افراد کو زخمی کر دیا ہے۔‘
فائرنگ کرنے والے کی شناخت اور مقاصد کے بارے میں اب تک معلومات نہیں دی گئیں۔
اسرائیل کی ایمبولینس سروس آرگنائزیشن کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سڑک نمبر چار پر پیش آیا ہے جو اسرائیل کی اہم سڑکوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔
اسرائیلی پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک شخص نے کاروں پر فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد اسے ایک راہگیر نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔