تل ابیب (ڈیلی اردو/بی بی سی) اسرائیلی دفاعی افواج کا کہنا ہے کہ اُن کی جانب سے پیر کو جنوبی لبنان اور غزہ میں 230 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
آئی ڈی ایف کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ انھوں نے زمینی اور فضائی حملوں دونوں میں ’درجنوں شدت پسندوں‘ کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی دفاعی افواج کا کہنا تھا کہ جن شدت ہسندوں کو نشانہ بنایا گیا اُن کے پاس ’بڑی مقدار میں گولہ بارود، رائفلیں، ہیلمٹ، مواصلاتی آلات، اور دیگر جنگی ساز و سامان موجود تھا۔‘
آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ غزہ کے شمالی علاقے جبالیہ میں اُن کا آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب یہ اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں کہ حالیہ کُچھ دنوں کے دوران مبینہ طور پر اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری سے اس علاقے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے۔