یمن، شام اور افغانستان میں بچوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار امریکا اور یورپ ہے: پوپ فرانسس

ویٹی کن سٹی (ویب ڈیسک) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ یمن، شام اور افغانستان میں خانہ جنگی کے دوران بچوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ امریکا اور یورپ ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ویٹی کن سٹی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے مسیحی رہنما پوپ فرانسس نے کہا کہ امیر ممالک اپنا اسلحہ فروخت کرنے کیلئے جنگوں کو ہوا دے رہے ہیں اور ان جنگ زدہ علاقوں میں ہلاک والے بچوں اور تباہ ہونے والے خاندانوں کی ذمہ داری مکمل طور پر امریکا اور یورپ پر عائد ہوتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مہاجرین کے خلاف اقدامات اور میکسیکو سرحدی دیوار کی تعمیر پر پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ ایسے تمام سیاسی رہنما جو مہاجرین کو روکنے کیلئے دیوار اور رکاوٹیں بنانے کیلئے کوشاں ہیں وہ انھی دیواروں میں قید ہو کر رہ جائیں گے۔

پوپ فرانسس نے جنگ زدہ علاقوں سے محفوظ مقام کی جانب رخ کرنے والے مہاجرین کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کی کفالت پر امیر ممالک کی غفلت قابل مذمت ہے حالانکہ یورپ کو مہاجرین نے بنایا اور امریکا میں بھی شمالی افریقا اور دیگر ممالک سے آئے مہاجرین کی ثقافت نمایاں ہے

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں