واشنگٹن (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے راکٹ اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دس اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سپنکئی راغزئی کے قریب سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا، اس دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کے نائیک حسین، سپاہی مراد، سپاہی عبدالراحیم، سپاہی علی، سپاہی نیاز علی، سپاہی لقمان، سپاہی شہاب، سپاہی سیف اور سپاہی سلمان شوکت اور سپاہی محمد عمران زخمی ہوگئے جبکہ سپاہی امجد، اجمل اور جہانزیب زخمی ہوگئے۔جبکہ زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا۔
حکام نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں 2 شدت پسند بھی مارے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان ضلع ٹانک کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ جنڈولہ روڈ بھی جنوبی وزیرستان سے منسلک ہے اور اس علاقے میں پہلے بھی تشدد کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں۔