جرمنی: اسرائیلی سفارت خانے پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

برلن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) جرمن پولیس نے برلن میں اسرائیلی سفارت خانے پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

مقامی اخبار ’بلڈ‘ کے مطابق ایک غیرملکی خفیہ ادارے کی جانب سے اطلاع ملنے کے بعد ہفتے کے روز پولیس نے برلن کے قریب برناؤ میں اس مشتبہ شخص کے فلیٹ پر چھاپہ مارا۔

نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مبینہ طور پر اس شخص کا تعلق دہشت گرد تنظیم ’اسلامک سٹیٹ‘ سے ہے۔

https://x.com/IsraelinGermany/status/1847748681006797303?t=-p-keU0zV4sotprQDlKZ4w&s=19

بلڈ کی رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ پولیس نے اسی سلسلے میں بون کے نواحی قصبے زانکٹ آگسٹین کے ایک فلیٹ پر بھی چھاپہ مارا۔

جرمنی میں اسرائیلی سفیر رون پروسور نے ایکس پر ایک پوسٹ میں ’اسرائیلی سفارت خانے کی حفاظت یقینی بنانے‘ پر جرمن حکام کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں