خیبر پختونخوا: بنوں امن مارچ میں ہزاروں افراد کی شریک

بنوں (ڈیلی اردو/وی او اے) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں قیامِ امن کے حوالے سے مارچ میں شرکت کے لیے مظاہرین کی بڑی تعداد گیٹ چوک میں جمع ہوگئی ہے۔

امن مارچ کے شرکا میں بیشتر سفید جھنڈے لہرا رہے ہیں ۔ مارچ سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ امن مارچ کا مقصد ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ، لاپتا افراد کی بازیابی اور امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امن مارچ میں ارکانِ اسمبلی سمیت میئر اور بلدیاتی نمائندے بھی شریک ہوں گے ۔

بنوں کے امن مارچ میں شمالی وزیرستان، لکی مروت اور کرک کے قبائلی عمائدین بھی پہنچ چکے ہیں۔ اس مارچ کے موقع پر پیر کو بنوں میں تاجروں کی جانب سے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔ ہڑتال میں تمام تر کاروباری مراکز اور بینک بند کر دیے گئے ہیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے امن کمیٹی سے گزشتہ دھرنے میں 16 نکات کا معاہدہ کیا تھا۔ امن کمیٹی سے کیے گئے معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ صوبائی حکومت اگر مطالبات پورے نہیں کرسکتی تو معاہدہ کیوں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں