خیبر: وادی تیراہ میں ڈرون حملہ، 5 عسکریت پسندوں اور بچوں سمیت 15 زائد سے افراد زخمی

واشنگٹن (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقے وادیٔ تیراہ میں ڈرون حملے میں 5 عسکریت پسندوں سمیت 15 زائد سے افراد زخمی ہوگئے۔

معتبر ذرائع کے مطابق یہ ڈرون حملہ اس وقت ہوا جب مقامی لوگ میدان پیر میلہ مشہور “بوڈہ قہوہ” ہوٹل کے قریب سودہ سلف خریدنے کیلئے جمع تھے۔

ڈیلی اردو کو حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں محمد سید، باران گل، پولیس پولہس شمس الحق کے دو بیٹے، ایک بیٹی اور بھائی، سید نبی، نیاز مین بھی شامل ہیں۔

مقامی صحافی اصغر گل آفریدی نے ڈیلی اردو کو بتایا ہے زخمیوں میں شاہد گل دکاندار خالد سیلمان قوم ملک دین خیل، دکاندار اسحاق، ہوٹل مالک اور قہوہ دکاندار جان سید قوم زخہ خیل، چپل دکاندار محمد سعید اور رائیس قوم شلوبر و دیگر افراد شامل ہے۔

ڈرون حملے میں زخمی ہونے والوں کو اورکزئی، کوہاٹ اور پشاور کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق پشاور منتقل کئے گئے بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ وادی تیراہ میں ذرائع ابلاغ کی عدم موجودگی میں ملک کے اس دور افتادہ علاقے سے آزادنہ ذرائع سےمعلومات حاصل کرنا ممکن نہیں ہے اور ملکی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کو سرکاری اور مقامی لوگوں کی طرف سے کیے جانے والے دعووں پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں