لبنان: حزب اللہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے گھر پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

بیروت (ڈیلی اردو/رائٹرز/بی بی سی) حزب اللہ کی جانب سے منگل کے روز اسرائیلی وزیرِ اعظم کے گھر پر ڈرون حملے کے ذمہ داری قبول کر لی گئی ہے۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران حزب اللہ کے میڈیا آفس کے سربراہ محمد عفیف نے سنیچر کے روز اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کے ساحلی قصبے قیصریہ میں ان کے گھر پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

https://x.com/TVManar1/status/1848694689093832884?t=4qL3hRqLVyhTOlaqBxS23w&s=19

یاد رہے کہ سنیچر کے روز اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ قیصریہ میں ان کی رہائش گاہ پر ایک ڈرون داغا گیا تھا تاہم نتن یاہو اور ان کی اہلیہ کو اس حملے میں کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا کیونکہ وہ حملے کے وقت گھر میں موجود نہیں تھے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم کی جانب سے اُسی روز ایکس پر اس حملے کی ذمہ داری حزب اللہ پر عائد کی تھی۔

حزب اللہ کا یہ بیان اُن کے میڈیا آفس کے سربراہ محمد عفیف کی جانب سے منگل کے روز ایک نیوز کانفرنس میں سامنے آیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے عفیف سے متعلق کہا کہ پریس کانفرنس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’حزب اللہ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کے گھر کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں