خیبر پختونخوا: بنوں، خیبر اور بکاخیل میں پولیس پر حملوں میں ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار ہلاک

بنوں + جمرود + میران شاہ (نمائندگان ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل اور ممیتن خیل میں پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او جانی خیل سید رحمن ڈیوٹی دوران روزانہ کے گشت پر تھے، کہ مسلح دہشت گردوں نے اندھا دھند گاڑی پر فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

حملے کے فوراً بعد پولیس کی نفری اور سی ٹی ڈی کی ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب پشاور سے ملحقہ قبائلی ضلع خیبر میں ورسک ڈیم کے قریبی علاقے ملاگوری میں پولیس تھانے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کر دیا ہے جب کہ جنوبی ضلع بنوں میں پولیس اہلکاروں نے عسکریت پسندوں کے ایک حملے کو پسپا کر دیا ہے۔

بنوں میں یہ حملہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان سے ملحقہ علاقے بکاخیل پولیس تھانے پر جمعرات کی شب ہوا اور پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں