خیبر پختونخوا: باڑہ میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار ہلاک، ایک زخمی

واشنگٹن (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں موٹر سائیکل سواروں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار ملزمان پولیس چیک پوسٹ پردستی بم پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت لانس نائیک زاہد خٹک اور سپاہی عنایت کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق دوسرا واقعہ تھانہ باڑہ کی حدود برقمبر خیل سور کس میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سلطان زخمی ہو گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔

واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کے دستے جائے وقوع پہنچ گئے اور پورے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

ادھر صوبائی حکومت پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے کامران عرف نجیب نامی زخمی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

حکام کے مطابق نجیب سکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں میں ملوث ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں