اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم غیر معمولی سیلاب میں گھرے ایرانی عوام کیلئے دعاگو ہیں اور ان کیلئے ضروری امدادی سامان بھجوانے کیلئے تیار ہیں۔
وزیراعظم پاکستان نے یہ بیان اتوار کو اس تناظر میں جاری کیا ہے۔
Our prayers go to the people of Iran as they deal with unprecedented flooding. We stand ready to provide any humanitarian assistance required.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 7, 2019
جس کے مطابق ایران کے مختلف علاقوں بالخصوص جنوبی ایران کا عراق سے متصل صوبہ خوزستان بدترین سیلاب کا شکار ہے۔
ہم غیر معمولی سیلاب میں گھرے ایرانی عوام کیلئے دعاگو ہیں اور ان کیلئے ضروری امدادی سامان بھجوانے کیلئے تیار ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 7, 2019
یاد رہے کہ ایران میں مارچ کے مہینے سے سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 70 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں، ایرانی میڈیا کے مطابق 4 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ جبکہ سڑکیں، پل، مکانات اور دیگر انفرااسٹرکچر کوکافی نقصان پہچا ہے اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔