حزب اللہ کے راکٹ حملوں میں 11 اسرائیلی شہری زخمی

تل ابیب (ڈیلی اردو/رائٹرز) اسرائیل کی ایمرجنسی سروسز کا دعویٰ ہے کہ سنیچر کے روز حزب الہہ کی جانب سے داغے گئے راکٹ حملوں میں وسطی اسرائیل میں 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے اسرائیلی ایمرجنسی سروسز کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ان میں سے ایک راکٹ ایک گھر پر آ کر لگا۔

حالیہ ہفتوں میں اسرائیلی افواج اور لبنان کے عسکریت پسند گروہ حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے۔

تیرا نامی جس علاقے میں یہ حملہ ہوا وہاں کے رہائشی قاسم محب نے روئٹرز کو بتایا کہ ’باہر نکلے تو ہمیں دھول نظر آئی، بچوں اور خواتین سمیت سب چیخ رہے تھے اور سب لوگ اس گھر کی جانب بھاگے جس پر حملہ ہوا تھا۔‘

ان کا کہنا تھا ’ہم گھر کے اندر موجود لوگوں کو نکالنے اور بچانے میں کامیاب ہو گئے اور شکر ہے کہ کوئی ہلاک نہیں ہوا۔‘

اسرائیل کی ایمبولینس سروس کا کہنا ہے کہ چھرے لگنے سے 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ لبنان سے راکٹ فائر ہونے کے ساتھ ہی شمالی اسرائیل میں فضائی حملے کے سائرن بجنے شروع ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں