راولپنڈی (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں ایک کارروائی میں پانچ شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔
جمعرات کو پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پانچ شدت پسند جبکہ اس کارروائی کے دوران چار فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
پاکستانی فوج کے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت نائب صوبیدار طائب شاہ، لانس نائیک گلاب زمان، لانس نائیک مزمل محمود، اور لانس نائیک حبیب اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پاکستانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ یہاں موجود دیگر شدت پسندوں کا بھی خاتمہ کیا جا سکے۔