بلوچستان: کوئٹہ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کیمپ نذرِ آتش

کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قائم کیمپ کو نذر آتش کر دیا۔

یہ کیمپ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے شارع عدالت پر کوئٹہ پریس کلب کے قریب لگایا گیا ہے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے بتایا کہ گزشتہ شب نامعلوم افراد نے اس کیمپ کو ایک مرتبہ پھر آگ لگا دی۔

ان کا کہنا تھا کہ چند روز قبل بھی اس کیمپ کو نظر آتش کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم اس مرتبہ کیمپ کو زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

ماما قدیر کے مطابق آتشزدگی کی وجہ سے کیمپ کے تین اطراف لگیں قناعتیں مکمل طور پر جل گئی ہیں۔

ان کا دعویٰ ہے کہ یہ کیمپ 5 ہزار 6 سو سے زیادہ دنوں سے لگا ہوا ہے۔ ماما قدیر کا کہنا ہے کہ ایسے حربوں سے ہمیں پر امن جدوجہد سے دستبردار نہیں کرایا جا سکتا۔

انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کمیپ کو نذرآتش کرنے میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے۔

تاحال اس واقعے کی پولیس رپورٹ درج نہیں ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں