کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع زیارت میں کوئٹہ زیارت مین روڈ پر مانگی کے مقام پر کوئلے سے لدے تین ٹرکوں کو آگ لگادی گئی۔
ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق تینوں ٹرکوں میں ہرنائی کے علاقے شاہرگ اور کھوسٹ سے نکالا گیا کوئلہ جارہا تھا کہ مانگی کے مقام پر نامعلوم افراد نے ٹرکوں کو آگ لگائی۔
انہوں نے کہا کہ نامعلوم مسلح افراد نے ٹرکوں کوآگ لگانے کے بعد فائرنگ بھی کی۔
ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق ایس پی ہرنائی کے گاڑی پر بھی فائرنگ کی گئی تاہم ایس پی ہرنائی محفوظ رہے، ان گن مین زخمی ہوگیا۔
زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا۔