کوہاٹ اور باجوڑ میں پولیس اسٹیشنز اور ایف سی پوسٹ پر حملوں میں 3 اہلکار زخمی

کوہاٹ + خار (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ملز پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصلات کے مطابق کوہاٹ میں واقع ملز پولیس اسٹیشن پر موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا گیا جس میں 3 اہلکار زخمی ہوئے۔

اطلاع پر ڈی پی او کوہاٹ محمد عمر خان فوری طور پر تھانے پہنچ گئے۔ ڈی پی او نے ہسپتال کا بھی دورہ کرکے پولیس جوانوں کی عیادت کی۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تھانے پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ادھر قبائلی ضلع باجوڑ کے علاقہ ڈمہ ڈولہ میں بھی ایف سی چیک پوسٹ اور یوسف آباد پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

پولیس نے ڈیلی اردو کو بتانا ہے کہ ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کا واقعہ رات کو پیش آیا، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں