کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ خضدارمیں کراڑو کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے مقامی قبائلی رہنما کے قافلے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی اور ان کے تین محافظ ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔