اسلام آباد (ڈیلی اردو)سیکیورٹی ادارے اور سی ٹی ڈی نے پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کو اسلام آباد اور سوات سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گرد نور ولی محسود گروپ سے رابطے میں تھے۔
دریں اثنا ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے گرفتار کیے جانے والے دہشت گرد کی نشاندہی پر سوات میں بھی گرفتاریوں کیلئے آپریشن کیا گیا ہے۔