وانا (ل و) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں شہزادہ مسجد کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں مولانا مفتی اعجاز اور ایک خاتون ہلاک جبکہ جمعیت علمائے اسلام سے وابستہ مسجد کے خطیب مولانا شہزادہ خان سمیت دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق تخریب کاری کی اس کارروائی میں مولانا شہزادہ خان کو نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو ہیڈکواٹرہ ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے جہاں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے آئی ڈی بم نصب کر رکھا تھا۔