21

بنوں میں شہری کے اغوا کی کوشش ناکام، پولیس کی فائرنگ سے تین دہشت گرد زخمی

بنوں (ڈیلی اردو) صوبہ پختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں کی جانب سے شہری کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے اغواء کی واردات ناکام بنا دی ہے۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد وحیدا للہ نامی شخص کو اغواء کرنے کی کوشش کررہے تھے، تاہم علاقہ پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے اسے ناکام بنا دیا ہے۔

بنوں پولیس نے بتایا کہ طالبان کے ذیلی قادر خان گروپ کے مسلح دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ کے بعد اغواء کار شہری کو چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔

ایس ایچ او کینٹ ظہیر خان کے مطابق اغواء ہونے والے شخص کو زحمی حالت میں چھڑا لیا جبکہ پولیس فائرنگ سے تین دہشتگرد بھی زخمی ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں